اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہ جو ان دنوں روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے پر ہیں آج کہا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شرط کے پر، اسرائیل کے ساتھ سازشی مذاکرات کی میز پر واپسی کے لئے آمادہ ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد اور صہیونی حکومت کے حکام کے کیئے ہوئے وعدؤں کے مطابق بغیر کسی شرط کے اسرائیل کو 26 قیدیوں پر مشتمل قیدیوں کے چوتھے گروپ کو حتمی طور پر رہا کرنا ہے۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے صہیونی کالونیوں کی تعمیر کو روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست حتمی طور پر 1967 کی سرحدوں کے مطابق تشکیل دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲